Header Ads

test

کورونا وائرس سےمتاثر ہونیوالےدیہاڑی داروں کوامدادی رقوم کیسے دی جائے گی ?? Pakistan

   کورونا وائرس سےمتاثر ہونیوالےدیہاڑی داروں کوامدادی رقوم کیسے دی جائے گی؟؟

کورونا وائرس سےمتاثر ہونیوالےدیہاڑی داروں کو ایزی پیسہ سے امدادی رقم دی جائے گی، امدادی رقوم کی فراہمی آئندہ ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے دیہاڑی دار مزدوروں کو ایزی پیسہ کے ذریعے امدادی رقم دینے کا پروگرام بنالیا، دس ہزار سے کم بجلی کابل آنےوالوں کو4 ہزار روپےماہانہ دیئےجائیں گے۔ ذرائع کا کہناہےکہ حکومت مستحق افراد کیلئےموبائل نمبرجاری کرے گی،ایس ایم ایس کے ذریعے مستحق افراد کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی، مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر جاری کردہ نمبر پر بھیجیں گے، مستحق افراد ایس ایم ایس پر اپنا موبائل فون نمبر بھی دیں گے۔ شناختی کارڈ نمبر کی مددسےمستحق افراد کی تصدیق کی جائےگی،تصدیق کےبعد 4000ہزار کی رقم مستحق افراد کو ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجی جائیگی،احساس پروگرام اور بیت المال سے امداد لینے والوں کی فہرست میں شامل افراد کو کورونا امداد نہیں دی جائے گی۔

No comments