Header Ads

test

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئ

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، پریشان کن اعداد و شمار سامنے آگئ


 نیو یارک
 دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے، یہ وبا اب تک دنیا کے ہر کونے کو اپنی لپیٹ میں لے کر ہزاروں انسانی زندگیوں کے چراغ گل کرچکی ہے لیکن پھر بھی یہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

ورلڈ او میٹرز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد8 لاکھ 76 ہزار 348 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 43 ہزار 521 ہوگئی ہے۔  کورونا کی وبا کا تاحال کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا لیکن اس کے باوجود طبی عملے کی کوششوں کے باعث دنیا بھر میں ایک لاکھ 84 ہزار 965 افراد اس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

No comments